کابل: افغانستان کی عبوری کابینہ میں توسیع ، پنج شیر کے تاجر حاجی نورالدین عزیزی کو عبوری وزیر تجارت تعینات کر دیا گیا، تاہم کابینہ میں خواتین شمولیت سے تاحال محروم ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بغلان کے تاجر حاجی محمد بشیرنائب وزیر تجارت تعینات جبکہ سرپل کے تاجر حاجی محمد عظیم سلطان زادہ نائب وزیر تجارت دوئم تعینات کر دیئے گئے ۔ ڈاکٹر قلندر عباد عبوری وزیر صحت تعینات ، عبدالباری عمر اور محمد حسن غیاثی نائب ہوں گے ۔
اس کے علاوہ ملا محمد ابراہیم نائب وزیر داخلہ مقرر ، ملا عبدالقیوم ذاکر نائب وزیر دفاع تعینات ۔ انجینئرمجیب الرحمٰن عمر نائب وزیر برائے بجلی و پانی مقرر ۔ حاجی گل محمد نائب وزیر سرحدی امور تعینات ۔ کمانڈر ارسلاخروٹی نائب وزیر برائے مہاجرین تعینات ۔
ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ وزارت اعلیٰ تعلیم کے معاون مقرر ۔ انجینئر نجیب اللہ وزیر برائے ایٹمی توانائی ہوں گے ۔ حاجی غلام غوث قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے نائب سربراہ ہوں گے ۔ انجینئر وزیر محمد مطمئن افغان اولمپک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔