افغانستان: کابل میں دستی بم دھماکا، 2 افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھم زنگ اسکوائر کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق دھم زنگ اسکوائر کے قریب کار پر دستی بم پھینکا گیا ہے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھم زنگ اسکوائر کے قریب ہونے والے دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کام انجام دیتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں