افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔
منصور احمد خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ سابق صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ان کی ملاقات افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں سے متعلق گفت گو کی گئی۔
Called on former Afghan President Hamid Karzai & Dr. Abdullah Abdullah. Had constructive discussions on efforts for lasting stability in Afghanistan @KarzaiH @DrabdullahCE @SMQureshiPTI @ForeignOfficePk @FMPublicDiploPK @PakinAfg pic.twitter.com/dXE2emFG2G
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) August 19, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روزطالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی نے بھی کابل میں گلبدین حکمت یار سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کی تھی جس میں حکومت سازی کے مختلف امور اور دیگر سیاسی معاملات زیرغور کیا گیا۔