کابل: طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا۔ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمد احسن اخوند جبکہ ملا عبدالغنی برادر نائب صدر ہوں گے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئی حکومت کا اعلان کیا۔ سراج حقانی قائم مقام وزیر داخلہ اور مولوی یعقوب مجاہد قائم مقام وزیر دفاع ہوں گے۔ اسد الدین حقانی عبوری وزیر داخلہ اور ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہوں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ قاری دین محمد حنیف قائم مقام وزیر خزانہ ہوں گے۔ ملا فضل اخوند افغانستان کے چیف آف آرمی سٹاف ہوں گے۔ ملا عبد الحق وثیق کو این ڈی ایس سربراہ بنایا گیا ہے۔