افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کا خدشہ ہے ، ملالہ یوسفزئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کو سکولوں سے باہر رکھنے کا خدشہ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر سال 1996 میں بھی ایسی ہی پابندیعائد کی گئی تھی جو پانچ سال تک رہی تھی ، ڈر ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر لگائی جانے والی پابندی عارضی نہیں ہوگی ۔

ملالہ یوسفزئی نے جی 20 ممالک سمیت دیگر عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم تک رسائی کی اجازت دلوائی جائے جبکہ اففغانستان میں لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں