آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر دفاع کے ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ کی ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات،افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس مو قع پرآرمی چیف نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی و برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔
آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران ٹالنے کے لیے عالمی امداد کے فوری میکنزم کی تشکیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات نہایت اہم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشیر سعودی وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کو سراہا۔