امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح پر نئی دہلی کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تین بڑی سیاسی جماعتوں کا سیاسی کارٹل ہے، مقصد عوام کے نہیں ذاتی مفادات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا گھٹنا عوام کی گردن پر ہے ، بنیادی ضروریات پوری کرنا دشوار سے دشوار تر ہو گیا ہے ، اشیائے خوردونوش کی چیزوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ، تین برسوں میں گھی کی قیمت میں 178، چینی کی قیمت میں 55، دال ماش کی قیمت میں 95روپے فی کلو اضافہ ہوا ، قوم آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی پر اعتماد کرے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح پر نئی دہلی کو سانپ سونگھ گیا ، واقعہ کربلا حضور پاکﷺ کے خاندان کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے ، امام حسینؓ حق پر ثابت قدم رہے ، پورے خاندان کی قربانی دے دی ، انسانی تاریخ میں ایسی ثابت قدمی کی مثال نہیں ملتی۔