قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی
قرار داد میںلکھا گیا کہ چینی،گھی،دالیں،سبزیاں سب کی قیمتیں ڈبل سے زیادہ ہو گئی ہیں.
274یونین کونسلوں میں 1 لاکھ 48 ہزار دکانوں کی چیکنگ کیلئے صرف 53 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہیں.
2ماہ قبل محکمہ داخلہ سے 250مجسٹریٹس لگانے کی اجازت مانگی مگر تاحال 53مجسٹریٹس پر گزاراکرنے کے احکامات ملے.
شہر میں10ہزار تنوروں اور400سو میگا سٹورز کی مانیٹرنگ بھی نہ ہونے کے برابر ہے.
آٹا 57، چینی 88روپے کے بجائے 110روپے کلو فروخت ہو رہی ہے .
2 ہفتے قبل بیف اور مٹن سرکاری نرخوں میں 50 روپے کلو مہنگے کئے گئے.
لیکن بازار میں 100 سے 300 روپے تک زائد وصول کئے جا رہے ہیں.
اور یہ مطابلہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھائی جائے.