قومی کرکٹر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ مشورہ دے دیا۔
گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں کو پی ایس ایل 7 چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
شعیب اختر نے ٹویٹ میں لکھا ہے “آرام کرو لالہ، اس عمر میں یہ عشق نہیں آسان”
Rest kero Lala. Is umar main yeh ishq nahi asaan. https://t.co/08Wr93ChBg
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 13, 2022
واضح رہے کہ 41 سالہ شاہد آفریدی نے کمر میں تکلیف کے باعث پی ایس ایل 7 دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو ایک اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتے تھے لیکن پرانی انجری کے باعث ان کی کمر کی تکلیف بڑھ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل 7 صرف مداحوں کے لیے کھیل رہے تھے لیکن اب ان کی برداشت کی ہمت جواب دے گی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ آرام کے بعد وہ دوبارہ کسی اور لیگ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔