اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 87 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 87 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے سے شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 45 ہزار 731 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 300 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 45 ہزار 502 رہی۔

حصص بازار میں آج 27 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 817 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں