اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، آج 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے سے 47 ہزار 887 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 764 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 35.69 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 11.87 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 82 ارب روپے بڑھ کر 7854 ارب روپے ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں