پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا شدید منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس آج 2 ہزار 134 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 234 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 89 رہی۔ بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کا کاروبار 14 ارب روپے میں طے ہوا ہے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 332 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 418 ارب روپے ہوگیا ہے۔