پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار میں تیزی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ہینڈریڈ انڈیکس میں 91.93 کا اضافہ ہوا ہے۔
جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 44 ہزار 174 پوائنٹس پر موجود تھا۔
دن کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 44 ہزار 446 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا، تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں تیزی آگئی، کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 91 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جمعرات کے روز 365 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 144 کے بھاؤ میں کمی اور 198 کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا، 23 کمپنیوں کے شیئر کی قیمت مستحکم رہی۔