اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 290 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 290 پوائنتس اضافے کے بعد 44 ہزار 886 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 44 ہزار 596 پر موجود تھا۔

منی بجٹ کی آمد اور کئی شعبوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے بازگشت کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت رد عمل دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 44 ہزار 900 کی نفسیاتی حد بھی پار کرگیا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 290 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 44 ہزار 886 پر بند ہوا۔

پیر کے روز کاروبار کے دوران 375 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 217 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور 143 کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی ہوئی، جب کہ 15 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں استحکام رہا۔

کاروبار کے دوران پی ایس ایک کے دیگر اںدیکسز میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 144 پوائنٹس اضافے کے بعد 17 ہزار 646 پر بند ہوا، اسی طرح کے ایم آئی 30 انڈیکس 712 پوائنتس اضافے کے بعد 72 ہزار 399 پوائنٹس پر بند ہوا ، آل شیئرز انڈیکس آل شیئرز انڈیکس 62 پوائنتس اضافے کے بعد 30 ہزار 789 پر بند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں