اسٹاک ایکسچیبنج میں تیزی 100 اینڈیکس میں 44 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 43 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 43 ہزار 913 پوائنٹس پر تھا۔

بدھ کے روز 367 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی، جن میں سے 174 کے بھاؤ میں کمی اور 165 کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا، 28 کمپنیوں کے شیئر کی قیمت مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں