اسلام آباد میں ڈینگی کے وار میں مسلسل کمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے وار میں مسلسل کمی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے صرف 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 5535 ہے ، اب تک ڈینگی کے باعث جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے ہ دیہی علاقوں میں 2579 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے8 نئے کیس رپورٹ ہوئے ،جبک شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1956 مریض موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں