اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
ترجمان پمز کے مطابق اسپتال میں ڈینگی کے باعث 24 گھنٹوں میں 8 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد پمز میں اب تک ڈینگی کے 2300 سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال میں اس وقت ڈینگی کے 371 مریض زیر علاج ہیں۔
پمز اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کو زندگی بچانے والی ادویات مفت دی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 494 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3 افراد اس وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔