تفصیلات کے مطابق جٹرواں شہروں میں ڈینگی کے 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 39جبکہ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 106 مریض مختلف اہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں مزید 60 افراد ڈینگی سے بیمار ہو گئے اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی ڈینگی کے 300 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔