وفاقی دارالحکومت اسلام آبادی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، لنڈی کوتل، سوات، مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 159 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکوں کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلہ کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔