پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا بھی اداکار، میزبان، گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر کا رنگ چڑھ گیا ہے۔
علی گُل پیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، اس تصویر میں اُن کے ہمراہ منشا پاشا بھی علی گُل کے رنگ میں ہی ڈھلتی نظر آرہی ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی گُل پیر اور منشا پاشا نے میٹ گالہ 2021ء میں گلوکارہ ریحانہ اور راکی کا لُک ری کرئیٹ کیا ہے۔
منشا پاشا نے ریحانہ بنتے ہوئے بے ڈھنگا سیاہ لباس جبکہ علی گُل پیر نے راکی کے فیشن کو کاپی کرتے ہوئے سندھی ثقافتی چادر رِلی اوڑھی ہوئی ہے۔
کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے علی گُل پیر کے اس مزاحیہ ری کرئیٹ کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فنکارانہ صلاحیتوں سے بھر پور علی گُل پیر آئے دن کسی نہ کسی معروف شخصیت کی پیروڈی ویڈیو یا پھر فیشن فوٹو شوٹ کا ری کرئیٹ بنا کر اپنے فالوورز اور مداحوں کو ہنسنے کا موقع دیتے رہتے ہیں۔