دی امبوش فیشن برانڈ کے لیے ریمپ پر وا ک کرتی ہوئی پاکستان اداکارہ حریم فاروق ساشل میڈیا ٹرولر ز کا شکار بن گئیں.
شو کے دوران ماڈل نے سنہرے رنگ کا بھاری اور بظاہر پھولا ہوا لباس پہنا تھا، اداکارہ کی فیشن شو سے تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس لباس کو سنہرے چپس کے پیکٹ سے تشبیہ دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے معروف برانڈ نے اس سال پاکستانی ماڈل کو بطور شو ٹاپر منتخب کیا،بھر بھی سوشل میڈیا صارفین نے ان کو اپنے طنزیہ جملوں کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ”کوئی ناسا کو فون کر کے بتائے کہ یو ایف او کا ایک بندہ یہاں دبئی میں ہے“۔ایک صاحب نے چپس کا پیکٹ اور اداکارہ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ” کس کے اندر زیادہ ہوا بھری ہے؟”۔
وقاص لکھتا ہے کہ ”اس نے ساری فیشن انڈسٹری کو آگ لگا دی “۔
ایک صارف نے لکھا کہ ”سردی اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ رضائی سمیت ہی گھر سے باہر نکل آئے ہیں“۔