افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق احمد مسعود نے امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے لابنگ فرم رابرٹ اسٹرائیک کو ہائر کیا ہے۔ رابرٹ اسٹرائیک نامی لابنگ فرم یہ کام پرو بونو یا مفت میں کرتی ہے۔
Ahmad Massoud, a leading figure in the resistance to the Taliban, has hired a lobbyist to seek military and financial support in the U.S., according to a lobbying contract and a representative of Massoud. https://t.co/5O7J9oCIil
— The New York Times (@nytimes) September 16, 2021
احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا ہے کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیئے جانے سے روکنا تھا۔ دوسری جانب روپورٹ ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چند روز قبل افغانستان مزاحمتی محاذ نے احمد مسعود کے ملک چھوڑنے اور بیرون ملک منتقل ہونے کی تردید کر دی ہے لیکن ساتھ ہی اعتراف کیا تھا کہ تقریباً 70 فیصد سڑکوں اور گلیوں پہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس نے یہ بات احمد مسعود کے قریبی ذمہ دار ذرائع سے بتائی تھی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق قسیم محمدی کا کہنا ہے کہ پنجشیر کی 70 فیصد سڑکوں و گلیوں کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا ہے لیکن وادی پوری طرح سے افغانستان مزاحمتی محاذ کے پاس ہے۔