اب وڑا پاؤ نہیں کورونا وڑا کھائیں، دیکھیں حیرت انگیز ویڈیو

وڑا پاؤ کا نام تو سب سے سُنا ہوگا اور کھایا بھی ہوگا مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اب مارکیٹ میں کورونا وڑا بنانے کی ترکیب بھی آگئی ہے۔

جہاں دو سالوں سے پوری دنیا کورونا اور اس کے ڈھیروں ویرئینٹ کا سامنا کر کے پریشان ہے وہیں سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اسی کورونا وائرس کا سہارا لے کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسے دنیا کے سامنے منوا رہے ہیں۔

آج کل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی خاتون اپنی مہارت دِکھاتے ہوئے چاول کے آٹے میں مختلف مصالحوں کا استعمال کر کے کورونا وڑا بنا رہی ہیں۔

کورونا وڑا کا آمیزہ تیار کرنے کے بعد خاتون ایک حیرت انگیز اور منفرد طریقہ اپناتے ہوئے تیار شدہ وڑوں کو بھیگے ہوئے چاولوں میں بھگوتی ہیں اور انہیں بھاپ سے پکاتی ہیں، پکنے کے بعد یہ وڑے بالکل کرونا وائرس کی شکل جیسے بن جاتے ہیں جو دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے ہیں۔

ٹویٹر صارفین اس بھارتی خاتون کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں اور کوئی انہیں خود اس ہفتے بنانے تو کوئی ان مزیدار وڑوں کو کھانے کی خواہش کر رہا ہے۔

ایک شخص نے لکھا کہ جب زندگی آپ کو کرونا دے تو اس کے کرونا وڑے بنالیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرنے کے لئے کئی لوگ اس کی شکل کے مختلف پکوان بنا کر خود کو منوانے میں لگے ہیں اس سے قبل بھی مغربی بنگال میں ایک حلوائی نے وائرس کی ہمشکل مٹھائی تیار کی تھی۔

جبکہ ویتنام میں ایک ریستوران نے بھی کرونا برگر فروخت کرنا شروع کردیا تھا تو کہیں اکثر خواتین بھی گھروں میں ہرے رنگ کے کورونا پکوڑے بنا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں