قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ دورہ بنگلہ دیش سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے سلیکٹرز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں بنگہ دیش سیریز میں میری جگہ کوئی نوجوان کھیلے۔
محمد حفیظ نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو یہ سیریز کھیل کر تجربہ حاصل کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلے 19 ،20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ، اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز ڈھاکا اور چٹاگانگ میں کھلے جائینگے۔