آزاد جموں وکشمیر کے صدراتی الیکشن 17 اگست کو ہوں گے، صدر کے عہدے کیلئے امیدوار 12 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، پولنگ 17 اگست کو اسمبلی ہال میں ہوگی، الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا۔
آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدوار 12 اگست صبح 10 سے دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، پولنگ 17 اگست صبح10 بجے سے دن 2 بجے تک اسمبلی ہال میں ہوگی، 13 ویں آئینی ترمیم کے نتیجہ میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 اراکین اسمبلی کو ووٹ کا حق حاصل ہے، نو منتخب صدر 24 اگست کو حلف اٹھائے گا۔
آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آزاد کشمیر کے 28 ویں نو منتخب صدر سے حلف لیں گے۔