وطن عزیز سے محبت کے اظہار کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میںملی نغموں سے بھرپور آزدی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا.
آن لائن آزادی فیسٹول آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا.
آزادی فیسٹول میں آرٹس کونسل کراچی کی میوزک اکیڈمی کے نوجوان گلوکاروں سمیت کراچی کے مشہور گلوکاروں نے حصہ لیا.
گلوکاروںنے ًمختلف ملی نغمے گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا . اداکارہ و گلوکارہ ڈاکٹر ہما میر نے مشہور ملی نغمہ جیو ے جیوے پاکستان گا کر سماں باندھ دیا . آزادی فیسٹول میںاپنی آواز سے جادو جگانے والے دیگر گلوکاروں میں سمیر، نتاشہ ، فرحان علی ، عمران علی، امیر علی و دیگر شامل تھے .
کورونا وائرس کے سبب پابندیوں کی وجہ سے آرٹس کونسل میں آن لائن فیسٹول کا انعقاد کیا گیا.
Load/Hide Comments