کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13107نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید1847نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں36 اموات رپورٹ ہوئیں،اس طرح اموات کی مجموعی تعداد6057 ہوچکی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید325مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد333102 ہوچکی ہے جبکہ اب تک5039917نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اوراب تک 387145 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ کا مزیدکہنا ہے کہ اس وقت47986مریض زیر علاج ہیں، 46517گھروں میں،35آ ئسولیشن سینٹرز جبکہ 1434 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔1250 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 97 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے1847نئے کیسز میں سے 1342 کا تعلق کراچی سے ہے۔ضلع شرقی 422، ضلع وسطی 206، کورنگی 237،ضلع جنوبی 339، ملیر 117 اور ضلع غربی 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد 121، میرپورخاص 50، شہید بینظیرآباد 50، جامشورو 34، نوشہروفیروز 25، ٹنڈوالہیار 22، مٹیاری 19، بدین 17، ٹھٹہ 6، خیرپور 2، سانگھڑ 2، عمرکوٹ2 ،کشمور 1، شکارپور 1، تھرپارکر 1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔