کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 20مریض انتقال کرگئے جبکہ 2549 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18618 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں2549 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا13.7 فیصد ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں20 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد6021 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 5026810 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور385397 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 368 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد332777ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا86.3فیصد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 46599 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 45120 گھروں میں ،39 آئسولیشن سینٹرز میں اور1440 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ1266 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے100 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2549 نئے کیسز میں سے 1755 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 690، ضلع وسطی 331، کورنگی 267،ضلع جنوبی 208، ملیر 202 اور ضلع غربی میں سے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 173،تھرپارکر 90، بدین81،سانگھڑ 68،سجاول 58،ٹھٹھہ 56، مٹیاری 40، شہید بے نظیر آباد 38، عمر کوٹ 33، نوشہروفیروز 27، جامشورو 24، دادو اور ٹنڈو الہیار 18۔ 18،خیرپور 12،کشمور7،میرپورخاص اور سکھر 2۔ 2، گھوٹکی اور جیکب آباد میں سے 1۔ 1نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔