آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی ترقی ہو گئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ تازہ ریکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 10 درجے ترقی کرنے کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوتے ہوئے 18 ویں سے 8 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔شاہن شاہ آفریدی ٹاپ ٹین باولرز میں پاکستان کے واحد گیند باز ہیں ۔اس کے علاوہ بابراعظم کی بھی ایک درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔
بہترین 10 ٹیسٹ بیٹسمینوں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن براجمان ہیں جبکہ دوسرے پر انگلینڈ کے جوئے روٹ ، تیسرے پر آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، چوتھے پر بھی آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنس موجود ہیں ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ انڈین کرکٹ ٹیم کے روہت شرما چھٹے نمبر پر ہیں۔ بابراعظم ایک درجے ترقی کر کے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی رشباپنت ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ نویں پوزیشن پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور دسویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک موجود ہیں ۔
بہترین باولرز کی فہرست میں سب سے پہلا نمبر آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھارتی باولر ایشون موجود ہیں ۔ تیسرے پر نیوزی لینڈ کے ٹم سوتھی، چوتھے پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، پانچویں پر نیوزی لینڈ کے نیل واگنار، چھٹے پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، چھٹے پر جنوبی افریقہ کے ربادا براجمان ہیں ۔
آٹھویں پوزیشن پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کر لی ہے جبکہ نویں نمبر ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کے پاس ہے اور انگلینڈ کے سٹیورٹ براڈ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔
آل راونڈرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی فی الحال شامل نہیں ہے تاہم پہلی پوزیشن ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے سنبھال رکھی ہے ۔انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے، بھارت کے راویندر جدیجہ تیسے اور ایشن چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔