آئی سی سی نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم ایک بار پھر نمبر ون پر آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی۔کنگ بابر اعظم ایک بار پھر نمبر ون پر آگئے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ  میں کھویا ہوا تاج واپس حاصل کر لیا۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ  محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے  سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بالنگ کیٹیگری میں اسپین بالر شاداب خان 9 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 11 ویں سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بلے باز مارنس لیبوشین ٹیسٹ نمبر ون پوزیشن پر آ گئے۔ بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں 9ویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ اوپننگ بیٹر محمد رضوان کا 18 واں نمبر اور فواد عالم کا 20 واں نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بھی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر جب کہ بھارت کے روی چندر ایشون دوسرے اور رویندرا جڈیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں