اٹلی میں محدود پیمانے پر گھروں میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں بدھ کے روز ایوان زیریں کی انصاف کمیٹی کی جانب سے گھروں میں بھنگ کاشت کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
نئے قانون کے تحت اطالوی باشندوں کو اپنے گھروں میں بھنگ کے چار پودے اگانے کی اجازت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اٹلی یورپ کا پہلا ملک بن گیا جہاں گھریلو استعمال کے لیے بھنگ کی کاشت کی باضابطہ اجازت دی گئی ہے۔
اٹلی میں بھنگ اسمگل اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس جرم کے مرتکب افراد کو 6 سے 10 برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ چیک ری پبلک اور اسپین نے بھی گھروں میں بھنگ کے پانچ پودے اگانے کی اجازت دے رکھی ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ میں بھنگ یا کسی منشیات کو رکھنا، فروخت کرنا قانوناً جرم ہے جس کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانہ جب کہ پانچ سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔