متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے لیے یکم اگست سے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں واقع متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای روانگی سے قبل کورونا سرٹیفکیٹ نادرا سے تصدیق کے بعد، فارن منسٹرآفس اور متحدہ عرب امارت قونصل سسے بھی تصدیق کرونا ا لازمی ہوگا۔
ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں کو اس شرط سے آگاہ کر دیا جائے.
واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں 21 جولائی تک توسیع کی تھی جبکہ یو اے ای سے بھارت، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور جنوبی افریقا سمیت 13 ممالک کی پروازیں بھی معطل کر دی گئیں۔
یو اے ای سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کارگو، بزنس اور چارٹرڈ فلائٹ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی.