بحرالکاہل کے ملک ہیٹی میں 7.2 شدت کے زلزلے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق زلزلے کا مرکز ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ آ پرنس سے 125 کلومیٹر دور مغرب کی جانب تھا۔
ہیٹی کے سول پروٹیکشن کے ڈائریکٹر جیری چانڈلر نے اے پی کو بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ انہوں نے ملک میں ایک مہینے کیلئے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تک عالمی امداد کا مطالبہ نہیں کریں گے جب تک نقصان کا واضح تخمینہ نہیں لگ جاتا۔
ہیٹی میں زلزلے کے باعث متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے باعث میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ صبح کے وقت آنے والے زلزلے کے جھٹکے جزائر غرب الہند کے ممالک جمیکا ، جزائر بہاماس، جمہوریہ ڈومینکن ، پورتو ریکو، ترکس اینڈ کائکوس آئی لینڈز اور کیوبا میں بھی محسوس کیے گئے۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے موجود ہے۔ جمیکا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم پاکستان ٹیم محفوظ رہے۔