ہیٹی میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 190 ہوگئی جبکہ 6 لاکھ سے زائد افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔ہیٹی حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک امداد نہیں پہنچ سکی۔
زلزلے سے زخمی ہونے والے 12 ہزار سے زائد افراد کا علاج جاری ہے۔ اسپتال بھر چکے ہیں، کئی جگہوں پر خیمے لگا کر مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زلزلے سے ایک لاکھ 35 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔