ہرن میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

امریکی محکمہ زراعت نے اوہائیو میں ایک ہرن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ زراعت نے اپنے بیان میں کہا کہ سفید دم والا جنگلی ہرن دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا ہرن ہے۔

بیان کے مطابق اس سے پہلے کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہرن وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ کچھ جنگلی ہرنوں میں وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اینٹی باڈیز بھی موجود ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی ہرن میں انفیکشن کے کلینیکل آثار نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں جانوروں میں کووڈ 19 کے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں کتے، بلیوں، شیر، برفانی چیتے، اونٹ اور گوریلے وغیرہ شامل ہیں۔

یو ایس ڈی اے کے مطابق زیادہ تر انفیکشن ان جانوروں میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کا کورونا سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں