پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ گوانتاموبے جیل مکمل بندکرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہناہےکہ اب صرف 3درجن سے زائد قیدی جیل میں موجود ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق گوانتاموبے جیل میں پہلے800 تک قیدی تھے ا ور اب تک 14 قیدیوں کاجائزہ چل رہا ہے جب کہ 2 کو سزا دی جا چکی ہے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جیل میں قید بقیہ قیدیوں کی منتقلی اور سزا کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔