کویت میں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی۔ کویت سٹی سے خبر ایجنسی نے کویتی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ کویت میں خواتین عسکری عہدوں پر کام کرسکیں گی۔
ادھر کویتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے فوج میں کام کرنے کے دروازے کھول دیے گئےہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین اپنے بھائیوں کے ہمراہ فوج میں شانہ بشانہ کام کریں۔
خبر ایجنسی کے مطابق کویت میں خواتین پولیس کے شعبے میں 2001 سے کام کر رہی ہیں۔