کویت سے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان

کویت کی جانب سے کورونا وبا کے باعث معطل ہونے والا فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان بھارت اور مصر کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق پاکستان بھارت اور مصر کے ساتھ آپریشن شروع جبکہ بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ پروازیں شیڈولنگ کی منتظر ہیں۔ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے نے وبائی بحران کے باعث ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد پاکستان، بھارت اور مصر کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کیں۔ڈی جی سی اے نے بتایا کہ سری لنکا ، نیپال اور بنگلہ دیش سے براہ راست پروازوں کے شیڈول آپریشن کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا کویت ایئرویز نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر صارفین کو مطلع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کویت ایئرویز پاکستان کے لئے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں چلائے گا جو کہ ہفتے میں دو پروازیں اسلام آباد جبکہ ایک پرواز لاہور کے لئے ہو گی دوسری جانب گذشتہ روز جزیرہ ایئر ویز کی ایک پرواز کوچی (بھارت)سے جبکہ ممبئی سے کویت ایئر ویز کی 5 پروازیں کویت پہنچیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر آپریشنز منصور الہاشمی نے بتایا کہ وزرا کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد نے کویت اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازوں کی آمد اور روانگی کا مشاہدہ کیا۔

مصر اور بھارت کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے کے بعد پاکستان سے ایک پرواز آئی جبکہ سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش کی براہ راست پروازیں ابھی تک آپریشنل نہیں ہوئی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ کچھ دنوں میں ان ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں ایئر لائنز کے لیے فلائٹ آپریشن شیڈول کرنے کے بعد شروع ہو جائیں گی۔فلائٹ شیڈول اور سیٹ شیئرنگ کے مطابق مصر سے آٹھ پروازیں، بھارت سے 5 پروازیں جبکہ پاکستان سے ایک پرواز آئی۔ تمام آنے والے مسافروں کو وزارت صحت کے ذریعہ درکار صحت کے اقدامات کی پابندی کرنی پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں