کونسے اینڈرائیڈ صارفین گوگل سروسز استعمال نہیں کرسکتے؟

اگر آپ آج بھی پرانے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کر رہے ہیں تو یہ آپ کے لئے بری خبر ہے کہ بہت جلد آپ گوگل کی سروسز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال 27 ستمبر کے بعد سے پرانے تمام اینڈرائیڈ فونز گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 27 ستمبر کے بعد سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر گوگل کی جانب سے گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 27 ستمبر کے بعد جب صارفین ان ڈیوائسز پر جی میل یوٹیوب اور میپس پر سائن ان ہوں گے تو ان کو یوزر نیم یا پاس ورڈ ایررز کا سامنا ہوگا۔

گوگل کی جانب سے یہ قدم اٹھانے کی اصل وجہ صارفین کے ڈیٹا کو سیکیور بنانا ہے اور اگر آپ بھی اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز کا استعمال کر رہے ہیں تو جلدی ہی اپنا موبائل چینج کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں