کورونا کی نئی قسم” مو” کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ کورونا کی ایک نئی قسم” مو” کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق مو نامی نئے کورونا ویریئنٹ کا سائنسی نام بی.1.621 ہے جس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی اداراہ صحت کے مطابق مو ویریئنٹ میں ہونے والی جنیاتی تبدیلیوں کے خلاف ویکسین کے موثر نہ ہونے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔ تاہم عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ وائرس کی اس نئی قسم کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق مو وائرس میں مدافعاتی عمل کو نظر انداز کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

کورونا وائرس کی نئی اقسام بالخصوص ڈیلٹا ویریئنٹ کے حوالے سے دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں