کورونا کیسز میں اضافہ ،نیوزی لینڈ میں پھر لاک ڈاؤن

نیوزی لینڈ میں کورونا کیسزمیں اضافے ہونے کے باعث لاک ڈائون میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کورونا کے کیسز سامنے آ نے کے بعد حکومت نے آکلینڈ میں مزید 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈائون میں اضافہ کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈن نے کہا کہ نارتھ لینڈ میں نافذ لاک ڈائون کو لیول 3 کر دیا گیا ۔اس سے قبل آکلینڈ میں 31 اگست تک لاک ڈائون نافذ کیا گیا تھا، نیوزی لینڈ میں کورونا ڈیلٹا کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے انتہائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں