کورونا سے مرنے والے افراد کے لواحقین کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا حکم

بھارت کی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 50 ہزار روپے تک معاوضہ دیا جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تمام ریاستوں کی حکومتیں اس بات کی ذمہ دار ہوں گی کہ وہ کورونا سے جان کی بازی ہارنے والوں کے اہل خانہ کو یہ معاوضہ فراہم کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اعلی عدلیہ نے حکم دیا ہے کہ لواحقین کو درخواست جمع کرانے کے 30 دن کے اندر معاوضہ فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید جانی نقصان ہوا ہے۔

ورلڈو میٹر پر دستیاب اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں اب تک 3 کروڑ 38 لاکھ افراد وبا سے متاثر جب کہ 44 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں