کابل کے ہوٹل میں پھنسے 169 امریکیوں کو 3 ہیلی کاپٹرز کی مدد سے نکال لیا گیا

افغان دارالحکومت کابل کے ہوٹل میں پھنسے 169امریکیوں کو 3ہیلی کاپٹرز کی مددسے نکال لیا گیا۔امریکا کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوٹل میں پھنسے 169 امریکی شہریوں کے انخلا کے لیے 3ہیلی کاپٹرز تعینات کئے گئے۔یہ بات ایک بیان میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بتائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو کابل ایئر پورٹ کے قریب ہوٹل سے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے نکالا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر رش کے باعث امریکی شہری ایئر پورٹ نہیں پہنچ سکے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں