بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان ارندم باگچی کا کہنا ہے کہ کابل میں نئی دہلی کے سفیر اور بھارتی عملے کو فوری طور پر انڈیا بلا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان ارندم باگچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انڈیا نے کابل سے اپنے سفارت کار کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے بھارتی حکومت نے ایک خصوصی ویزے کا اجرا کیا ہے۔
ترجمان ارندم باگچی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ کابل میں پاکستان، چین اور روس کے سفارتخانے کھلے ہیں۔
In view of the prevailing circumstances, it has been decided that our Ambassador in Kabul and his Indian staff will move to India immediately.
— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) August 17, 2021