چٹا گانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 330 رنز بنا کر آوٹ

پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 330 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے جس میں سب سے اہم کردار لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے ادا کیا، ان کی 206 رنز کی پارٹنر شپ نے میچ کا رخ ہی تبدیل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ کے چوہدری ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔تاہم کھیل کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے والے لٹن داس کو ایک رن کے اضافے کے بعد 114 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان 206 رنز کی شراکت ہوئی۔

زشتہ روز کے کھیل میں بنگلہ دیش کی پہلی چار وکٹیں تو پہلے سیشن میں ہی گر چکی تھیں لیکن پھر لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے کھیل کا پانسہ ہی پلٹ دیا اور پورا دن وکٹ پر جمے رہے تاہم آج ان کی قسمت نہ ساتھ دیا ۔

کھیل کے پہلے روز بنگلا دیش نے لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کے باعث 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کیے تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی صرف 14،14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے علاوہ نجم الحسین بھی 14 سکو رہی بنا پائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں