چٹاگانگ ٹیسٹ: پاکستانی اوپنرز کی پر اعتماد بیٹنگ، بغیر نقصان کے 145 رنز بنالیے

چٹاگانگ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے 330 رنز کے جواب میں پاکستانی اوپنرز نے پراعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

چٹاگانگ کے ظہور احمداسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آج دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا جس میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 145 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین شراکت داری قائم کرلی ہے اور دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں، عبداللہ شفیق نے اپنے ڈیبیو میچ میں نصف سنچری بنائی۔

عبداللہ شفیق 52 اور عابد علی 93 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ بنگلادیش کو پاکستان پر 185 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں