چٹاگانگ ٹیسٹ ،بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا کر سنبھل گئی،4وکٹوں کے نقصان پر253رنز بنا لئے

چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا کر سنبھل گئی۔

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں مشفیق الرحیم اور لٹن داس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت4وکٹوں کے نقصان پر253رنز سکور کر لئے ۔لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،49رنز کے مجموعی سکور پر4وکٹیں گرنے کے بعد پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان نے 4وکٹوں کے نقصان پر253رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی،حسن علی،فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جمعہ کوچٹاگانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور بنگلہ دیش کے یاسر علی نے ٹیسٹ ڈیبیوکیا۔پاکستانی پیس اٹیک نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اورمیزبان ٹیم کو 19کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور سیف حسن 14رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔دوسرے اوپنر شادمان اسلام کی اننگز 33کے مجموعے پر اختتام کو پہنچی اور وہ 14کے انفرادی اسکور پر حسن علی کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔کپتان مومن الحق بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 6رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ نجم الحسین شانتو 14رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

نئے آنے والے بلے باز مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ٹیم کو سنبھالا دیا ،دونوں بلے باز وں نے جم کر پاکستانی باؤلر ز کا مقابلہ کیا اورپانچویں وکٹ کیلئے204رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور253رنز تک پہنچا دیا۔لٹن داس نے 225گیندوں پر 113رنز بنائے اور اپنی پہلی سنچری سکور کی جبکہ مشفیق الرحیم نے 190گیندوں پر 82رنز سکور کئے۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے 4وکٹوں کے نقصان پر253رنز سکور کر لئے ہیں جبکہ دونوں بلے باز ابھی وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی،حسن علی،فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں