چٹاکانگ ٹیسٹ:عابدعلی کی سنچری رائیگاں،پاکستان286پر آل آؤٹ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 114.4 اوورز میں 330 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں‌کیا ، علی اور عبداللہ شفیق نے دلکش شارٹس لگائے اور دوسرے روز کے اختتام تک 57 اوورز میں 145 رنز بنائے تھے۔

اوپنر عبداللہ شفیق نے اور عابد علی نے پہلی وکٹ کی شراکت داری کرتےہوئے 145 رنز بنائے تھے، میچ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق 52 کے انفرادی مجموعے پر وکٹ گنوابیٹھے. عابد علی 133 رنز بنا سکے .

سینئیر بلےباز اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹیسٹ میچ میں ناکام رہے اور 10 رنز بناکر مہدی حسن کا شکار بنے۔

دیگر بلےبازوں میں فواد عالم 8، نائب کپتان محمد رضوان 5، حسن علی 12، ساجد خان 5، نعمان علی 8 رنز بناسکے۔ فہیم اشرف نے 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 115.4 اوورز میں محض 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بنگلادیش کو 44 رنز کی برتری حاصل ہے.

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الااسلام نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ عبادت حسین 2 اور مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کرسکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں