چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں پہلی فتح حاصل کرلی

ڈھاکہ: آسڑیلیا نے چوتھے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

آسڑیلیا نے 105 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔آسڑیلیا کی جانب سے معمولی ہدف کا  تعاقب بھی پریشان کن رہا۔ دونوں اوپنرز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔تاہم ڈینئیل کرسچن کے 39 اور ایشٹن ایگار کے 27 رنز نے آسڑیلیا کو جیت میں مدد فراہم کی۔آسڑیلیا کے صرف تین بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمن اور مہدی حسن نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

21 عالمی ریکارڈز پاکستان کے نام کرنے والا نوجوان اپنی قومی شرٹس 300 روپے میں سڑکوں پر فروخت کرنے پر مجبور

قبل ازیں بنگلہ دیش نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 104 رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم نے 28اور مہدی حسن نے 23 رنز بنائے۔ آسڑیلیا کی طرف سے مچل سومپسن اور اینڈریو تائے نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بہترین باؤلنگ پر مچل سومپسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

واضح رہے بنگلہ دیش نے 5 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز پہلے ہی تین سفر سے جیت لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں