پی این ایس عالمگیر اپنے دورۂ افریقا کے آخری مرحلے میں کینیا پہنچ گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ کینیا کی بندرگاہ ’’ممباسا‘‘ آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مشن کمانڈر نے کینیا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سےباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ اس موقع پر کورونا کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں 5400 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں